ایران نے ایک اورسادہ ٹیکنالوجی سے آبنائے ہرمز میں امریکہ کو بے بس کر دیا
چھوٹی کشتیاں جہازوں کے ہولز پر سرچ لائٹس چلا کر ان کے نام پڑھ رہی ہیں
August 31, 2026 · امت خاص
ایرانی چھوٹی کشتیاں رات کے وقت آبنائے ہرمز میں جہازوں کے ہولز پر سرچ لائٹس چلا کر ان کے نام پڑھ رہی ہیں، پھر جہازوں کو ان کے نام سے ریڈیو کر کے خبردار کرتی ہیں کہ وہ “سسٹم میں لاک” ہو چکے ہیں اور ان کی نگرانی ہو رہی ہے، اور انہیں ٹرانزٹ روکنے کا حکم دے رہی ہیں ورنہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آبنائے میں سفر کے دوران، ایک چھوٹی ایرانی کشتی نے سرچ لائٹ استعمال کرتے ہوئے ایک جہاز کا نام پکارا جوعمانی راستے سے چل رہا تھا۔
سمندری سیکیورٹی کے ماہر مارٹن کیلی کا کہنا ہے کہ یہ حربہ ظاہر کرتا ہے کہ ایران بالکل جانتا ہے کہ آبنائے ہرمز سے کون سے جہاز کب گزر رہے ہیں، اور وہ کم ٹیک ویژوئل شناخت کو مرکزی ٹریکنگ سسٹم کے ساتھ ملا رہا ہے۔
ٹیگز: