پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 91 آپریشنز، 8 مبینہ دہشت گرد گرفتار

گرفتار افراد میں شہزاد، محمود، نعمان، عدنان اور فاروق نامی افراد شامل ہیں۔

October 17, 2026 · قومی
پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 91 آپریشنز، 8 مبینہ دہشت گرد گرفتار

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 91 آپریشنز، 8 مبینہ دہشت گرد گرفتار

پنجاب میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، دستی بم اور دو ڈیٹونیٹر برآمد کیے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد میں شہزاد، محمود، نعمان، عدنان اور فاروق نامی افراد شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف 7 مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب بھر میں رواں ہفتے 91 انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کی گئیں، جبکہ 1484 کومبنگ آپریشنز کے دوران 77 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔