کرک میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملے میں ایک اہلکار جاں بحق،6 زخمی

پولیس اہلکاروں کوتحصیل بانڈہ داؤد شاہ کےپہاڑی علاقے غول بانڈہ بہادر خیل میں نشانہ بنایا گیا

August 31, 2026 · قومی

فائل فوٹو

کرک میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے نتیجے میں وین میں سوار سات پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک اہلکار واجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، زخمی اہلکاروں میں سید شاہ، نورشلی، عمران، شمیم، گوہر اور یاسین شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

شہید پولیس اہلکار واجد کا تعلق علاقہ گڈی خیل سے تھا، حملے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔