الیکشن کمیشن نے تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ کو ڈی لسٹ کردیا

دونوں سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات سمیت قانون کے تحت ضروری دیگر تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہیں

September 1, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے لیے مقررہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر مزید دو جماعتوں تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ کو فہرست سے خارج کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات سمیت قانون کے تحت ضروری دیگر تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہیں، جس کے باعث ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

حکام کے مطابق سیاسی جماعتوں کے لیے مقررہ قواعد کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد اور دیگر قانونی و انتظامی شرائط پوری کرنا لازمی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ نے مقررہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد نہیں کیا، جس کی بنیاد پر دونوں جماعتوں کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی کارروائی کے بعد تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ اب کمیشن کی جانب سے جاری سیاسی جماعتوں کی فہرست میں شامل نہیں رہیں گی۔