سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار

حماد اظہر 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں مطلوب تھے

September 6, 2026 · قومی
سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار

سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار

لاہور: سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو ملتان سے حراست میں لینے کے بعد لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ ذرائع کے مطابق وہ 9 مئی کے بعد سے اشتہاری قرار دیے گئے تھے اور طویل عرصے سے منظرعام سے غائب تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر اپنے والد کے انتقال کے موقع پر منظرعام پر آئے تھے، تاہم بعد ازاں دوبارہ روپوش ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد انہیں متعلقہ مقدمات میں قانونی کارروائی کے لیے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور آئندہ قانونی کارروائی سے متعلق مزید پیش رفت متوقع ہے۔