کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 3 ڈی ایس پیز معطل ،7 کو سزائیں

ایک ڈی ایس پی کو سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر تنزلی کی سزا سنائی گئی جبکہ 2 ڈی ایس پیز کی تین مراحل میں تین سال کے لیے تنخواہ میں کٹوتی کی گئی ، ترجمان پنجاب پولیس

October 26, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایک ڈی ایس پی کو سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر تنزلی کی سزا سنائی گئی جبکہ 2 ڈی ایس پیز کی تین مراحل میں تین سال کے لیے تنخواہ میں کٹوتی کی گئی۔

اسی طرح 2 ڈی ایس پیز کو انکریمنٹ منسوخی کی سزائیں سنائی گئیں جبکہ 3 ڈی ایس پیز کو دیگر معمولی سزائیں دی گئیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ بدعنوانی، اختیارات سے تجاوز، غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اختیارات سے تجاوز اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب افسران و اہلکاروں کا کڑا احتساب ہوگا۔