پاکستان اور سعودی عرب کا قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی پیش رفت کا جائزہ لیا جبکہ کثیرالجہتی فورمز پر باہمی دلچسپی کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

September 6, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی اور عالمی معاملات پر قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی پیش رفت کا جائزہ لیا جبکہ کثیرالجہتی فورمز پر باہمی دلچسپی کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں طے پانے والی مفاہمت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران استنبول میں ہونے والے کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ عرصے میں علاقائی امن، سلامتی اور دوطرفہ تعاون سے متعلق معاملات پر مسلسل سفارتی رابطہ جاری ہے، جبکہ دونوں ممالک مختلف عالمی و کثیرالجہتی فورمز پر بھی باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے رہے ہیں۔  مشاورت