کوٹری اسٹیشن پر کوئلے سے لدی ٹرین حادثے کا شکار ، ریلوے ملازم جاں بحق

ٹرین میں موجود ہزاروں ٹن کوئلے کو نقصان ، کئی فٹ ریلوے ٹریک اکھڑ گیا۔

September 6, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ریلوے حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والا ملازم کوٹری سے مال بردار ٹرین میں حیدرآباد جانے کے لیے سوار ہوا تھا، حادثے کے باعث ٹرین میں موجود ہزاروں ٹن کوئلے کو بھی نقصان پہنچا جبکہ کئی فٹ ریلوے ٹریک اکھڑ گیا۔

حادثے کے بعد اپ ٹریک مکمل طور پر بند ہوگیا اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے، ٹریک کی بحالی کے لیے ریلوے عملہ اور ضروری مشینری موقع پر طلب کرلی گئی ہے جب کہ متاثرہ ٹریک کی بحالی کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔