ایران میں پیٹرول 100 فیصد مہنگا ہو کر بھی پاکستان سے کتنا سستا؟

ماہانہ 110 لیٹر سے زائد پیٹرول استعمال کرنے والے بھاری صارفین کے لیے قیمتیں دگنی کر دی گئیں

September 7, 2026 · اہم خبریں
ایران میں پیٹرول 100 فیصد مہنگا ہو کر بھی پاکستان سے کتنا سستا؟

ایران میں پیٹرول 100 فیصد مہنگا ہو کر بھی پاکستان سے کتنا سستا؟

تہران میں ایرانی حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق منگل 8 ستمبر کی صبح سے ہوگا۔

لیکن پاکستان کے مقابلے میں ایران میں پیٹرول پھر بھی بہت سستا رہے گا۔

ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق، قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ ماہانہ 110 لیٹر سے زائد پیٹرول استعمال کرنے والے بھاری صارفین کے لیے کیا گیا ہے۔

نئے مانیٹریل پلان کے تحت پرانی سبسڈی کا طریقہ کار تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ایران کے نئے فیول پلان کی اہم تفصیلات کے مطابق عام شہریوں کے لیے ماہانہ 110 لیٹر تک پیٹرول پرانی اور رعایتی قیمتوں پر ہی دستیاب رہے گا۔ 110 لیٹر کی حد عبور کرنے کے بعد، اضافی پیٹرول کی قیمت 5,000 تومان سے بڑھا کر 10,000 تومان فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

اضافے کی وجوہات واضح کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ خطے میں جاری جنگی حالات، سخت امریکی پابندیوں اور ملک میں ایندھن کی طلب و رسد کے بڑھتے ہوئے فرق کو متوازن کرنے کے لیے یہ سخت فیصلہ ناگزیر تھا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد غریب طبقے پر بوجھ ڈالے بغیر ایندھن کی اسمگلنگ کو روکنا اور ملکی خزانے کو مستحکم کرنا ہے۔

پاکستانی روپے میں قیمت کیا ہوگی؟

اگر ایران میں بڑھنے والی پیٹرول کی قیمتوں کو موجودہ ایکسچینج ریٹ کے مطابق پاکستانی روپے میں تبدیل کیا جائے، تو یہ شرح کچھ یوں بنتی ہے۔ موجودہ اوپن مارکیٹ ریٹ کے مطابق 1 پاکستانی روپیہ تقریباً 8,080 ایرانی ریال (یا 808 تومان) کے برابر ہے۔

اس اعتبار سے 110 لیٹر تک پیٹرول پرانی قیمت یعنی 3,000 تومان (30,000 ریال) پر برقرار ہے۔ پاکستانی روپے میں یہ تقریباً 3.71 روپے فی لیٹر بنتا ہے۔

110 لیٹر کی حد پار کرنے کے بعد اب نئی قیمت 10,000 تومان (100,000 ریال) ہوگی۔ پاکستانی روپے میں یہ قیمت محض 12.38 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔

ایران دنیا میں سب سے سستا ایندھن فراہم کرنے والے ممالک میں شامل ہے، اسی لیے قیمت دگنی ہونے کے باوجود پاکستانی روپے کے مقابلے میں یہ قیمت انتہائی کم معلوم ہوتی ہے۔ اس کے برعکس، خود پاکستان میں اس وقت پیٹرول کی سرکاری قیمت تقریباً 349 روپے فی لیٹر ہے