چیئرمین پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ مزید شہروں تک پھیلانے کا فیصلہ

کہ لیگ کو زیادہ شہروں میں منعقد کرکے ملک میں کرکٹ کے فروغ اور شائقین کی دلچسپی کو مزید بڑھایا جائے گا۔

October 23, 2026 · اسپورٹس
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ مزید شہروں تک پھیلانے کا فیصلہ

چیئرمین پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ مزید شہروں تک پھیلانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو مزید شہروں تک وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لیگ کو زیادہ شہروں میں منعقد کرکے ملک میں کرکٹ کے فروغ اور شائقین کی دلچسپی کو مزید بڑھایا جائے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر، فرنچائزز کے نمائندوں اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ایس ایل کے آئندہ سیزن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکام کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے لیے ڈائریکٹ سائننگ کا مرحلہ 23 اکتوبر سے 23 نومبر تک جاری رہے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا اسٹیج ہے اور اسے مزید شہروں تک لے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ان کے مطابق گیارہویں سیزن میں ریکارڈ تعداد میں شائقین نے اسٹیڈیمز کا رخ کیا، جس سے لیگ کو نئی مقبولیت ملی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پی ایس ایل کو مزید وسعت دی جائے گی۔

دوسری جانب پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ آج سے تمام فرنچائزز کے درمیان بارہویں سیزن کے لیے مضبوط اور متوازن ٹیمیں تشکیل دینے کی دوڑ شروع ہوگئی ہے۔