کراچی: خواجہ اجمیر نگری میں پولیس مقابلہ ، 3 ڈاکو مارے گئے

ملزمان نے کچھ دیر قبل عزیز آباد کے علاقے میں ایک شہری کو لوٹا تھا، عزیز آباد پولیس نے ان کا تعاقب شروع کیا، خواجہ اجمیر نگری میں مقابلہ ہو گیا۔

September 7, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں پولیس اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے نتیجے میں 3 ڈاکو مارے گئے۔

ایس ایس پی سینٹرل عمران خان کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان نے کچھ دیر قبل عزیز آباد کے علاقے میں ایک شہری کو لوٹا تھا، جس کے بعد عزیز آباد پولیس نے ان کا تعاقب شروع کیا۔ تعاقب کے دوران خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں پولیس اور ملزمان کا آمنا سامنا ہوا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد تینوں ڈکیت شدید زخمی ہو کر ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ، شہری سے چھینا گیا سامان اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی قانونی کارروائی شروع کر کے ہلاک ملزمان کا سکرائم ریکارڈ چیک کرنا شروع کر دیا ہے۔