اسحاق ڈار کا بحرینی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

گفتگو میں اقوام متحدہ سمیت مختلف کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

October 26, 2026 · قومی
اسحاق ڈار کا بحرینی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کا بحرینی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ گفتگو میں اقوام متحدہ سمیت مختلف کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا، جبکہ مشترکہ ترجیحات کے حصول کے لیے مسلسل مشاورت اور قریبی رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔