مٹہ میں پولیس کی کارروائی،6 مسلح افراد اسلحے سمیت گرفتار

سرچ آپریشن کے دوران علاقے کو چاروں جانب سے گھیرے میں لیا گیا، جس کے بعد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

September 8, 2026 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا ( فیس بک)

فوٹو سوشل میڈیا ( فیس بک)

سوات کے علاقے مٹہ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 6 مسلح افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران علاقے کو چاروں جانب سے گھیرے میں لیا گیا، جس کے بعد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، جن میں 7.62 بور کی 2 ایس ایم جیز، مختلف بور کی رائفلیں اور پستول شامل ہیں۔ پولیس نے متعدد میگزین اور سیکڑوں کارتوس بھی تحویل میں لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں مشکوک اور غیر مقامی مسلح افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔