ٹانک میں بنیادی مرکز صحت کے قریب دھماکا

دھماکے کے نتیجے میں بنیادی مرکز صحت کے مرکزی دروازے اور عمارت کی بعض دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔

September 8, 2026 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا ایکس

فوٹو سوشل میڈیا ایکس

ضلع ٹانک کے علاقے شیخ سلطان میں بنیادی مرکز صحت کے قریب بارودی مواد کے دھماکے کا واقعہ پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی پی او عبدالصمد کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں بنیادی مرکز صحت کے مرکزی دروازے اور عمارت کی بعض دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر گزشتہ رات مرکز صحت کی دیوار کے قریب بارودی مواد نصب کیا تھا، جس کے بعد دھماکا ہوا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔