’پسوڑی‘ نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا سنگِ میل عبور کرلیا

علی سیٹھی اور شےگل کا یہ مقبول گانا ایک ارب ویوز کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گیا.

September 8, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: پاکستانی موسیقی کے مقبول گانے ’پسوڑی‘ نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

علی سیٹھی اور شےگل کا یہ مقبول گانا ایک ارب ویوز کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گیا ہے۔ ’پسوڑی‘ نےریلیز کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور اب ایک ارب ویوز مکمل کرکے پاکستانی موسیقی کی تاریخ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

گانےکی اس کامیابی سےعلی سیٹھی اور شےگل کی عالمی مقبولیت مزید مستحکم ہوئی ہےجبکہ ’پسوڑی‘ پاکستانی عصری موسیقی کے کامیاب ترین گانوں میں اپنی جگہ مزید مضبوط کرگیا ہے۔