پشاور ناردرن بائی پاس پر پتھروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، دو گاڑیاں دب گئیں۔جانی نقصان کا خطرہ
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔
September 13, 2026 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا
پشاور کے ناردرن بائی پاس پر رونق شادی ہال کے قریب پتھروں سے لدا ٹرک اچانک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں قریب موجود دو گاڑیاں ٹرک کے نیچے دب گئیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔
حکام کے مطابق حادثے میں جانی نقصان کے خدشے کے پیش نظر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، جبکہ ملبے تلے دبے افراد یا گاڑیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
واقعے کے باعث ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔