کراچی: کھڑی گاڑی میں کھیلتے بچے سے گولی چل گئی، 12 سالہ لڑکا جاں بحق
کم عمر لڑکے کو حراست میں نہیں لیا گیا، تفیش کا عمل جاری ہے۔ پولیس
September 13, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کراچی: گلشن اقبال بلاک 16 میں کھڑی گاڑی میں کھیلتے ہوئے بچے سے گولی چل گئی، 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
گاڑی میں 4 لڑکے کھیل رہے تھے، ابتدائی معلومات کے مطابق کم عمر لڑکے احمد سے گولی اتفاقیہ طور پر چل گئی۔
پولیس حکام کے مطابق پستول گاڑی میں موجود تھا، گولی لگنے سے 12 سالہ لڑکا دم توڑ گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق کم عمر لڑکے کو حراست میں نہیں لیا گیا تاہم تفیش کا عمل جاری ہے۔