سپریم کورٹ: عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق توہینِ عدالت درخواست سماعت کے لیے منظور

معروف صحافی حسنات ملک کے مطابق عدالت عظمیٰ نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف دائر درخواست پر آئندہ ہفتے کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔

September 14, 2026 · قومی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے اگلے ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے تحت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل نہ کرنے کے معاملے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

سینئر صحافی اور تجزیہ کار حسنات ملک کے مطابق یہ توہینِ عدالت کی درخواست عمران خان کی ہمیشرہ عظمیٰ خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر حکومتی شخصیات کو فریق بنایا گیا ہے۔ اس اہم کیس کی سماعت آئندہ ہفتے کی 16 تاریخ کو ہوگی۔

علاوہ ازیں، اسی روز 16 اگست کے عدالت عظمیٰ کے حکم کے خلاف حکومت کی جانب سے دائر کی گئی نظرثانی درخواست بھی سماعت کے لیے فکس کر دی گئی ہے، جس پر عدالت میں اہم قانونی کار متوقع ہے۔