بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز آپریشن کے دوران اہم کمانڈر سمیت فتنۃ الہندستان کے 9دہشت گرد ہلاک
خفیہ معلومات کی بنیادپر کامیاب کارروائی
مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اہم کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف آپریشنز جاری ہیں، اور اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
پشین میں پولیس، اے ٹی ایف اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ سے ملحقہ علاقوں سرانان، کلی اجرم، کلی سلطان، کلی مسافر اور گردونواح میں کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ آپریشن کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ کارروائی کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں ایک پولیس اہل کار زخمی ہوا۔