ایرانی صدرنے ہندوپنڈت کے پائوں چھولیے۔وائرل وڈیو اور پراپیگنڈے کی حقیقت بے نقاب

برکس اجلاس میں شرکت کے لیے مسعود پزشکیان بھارت میں موجود تھے

September 14, 2026 · امت خاص

 

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی برکس اجلاس کے لیے دورہ بھارت کی ایک وڈیو وائرل ہے جس میں وہ ایک ہجوم کے درمیان کھڑے ہیں۔ان کے ساتھ ایک ہندو پنڈت بالکل قریب موجوہے۔ اسی دوران ایرانی صدر نیچے جھکے ۔

مسعود پزشکیان کے اس عمل پرپنڈت کے پائوں چھونے یا آشیر واد لینے کاپراپیگنڈا کیا جارہاہے۔ تاہم حقیقت میں ایسا نہیں ہوا بلکہ کسی کا یا ان کا اپنا قلم نیچے گرگیا تھاجسے اٹھانے کے لیے وہ جھکے۔

وڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ ایرانی صدرکے ساتھ ہی پنڈت کے علاوہ کچھ اورلوگ بھی نیچے جھکے۔تاہم پہل مسعودپزشکیان نے کی تھی اور وہی گرا ہوا قلم اٹھانے میں کامیاب ہوئے۔