موٹروے پر کلرکہار کے قریب 2 گاڑیوں سے 5 کروڑ کی منشیات برآمد
70 پیکٹ چرس اور 123 پیکٹ افیون شامل۔ڈرائیورزفرار
موٹروے پر کلرکہار کے قریب 2 گاڑیوں سے 5 کروڑ کی منشیات برآمد
موٹروے پر گاڑیوں سے 5 کروڑ کی منشیات پکڑی گئیں۔دورانِ پٹرولنگ موٹروے ایم2 پر کلر کہار کے قریب دو مشکوک گاڑیوں کو دیکھا۔ افسران نے گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی، تاہم ڈرائیورز گاڑیاں سڑک پر چھوڑ کرموقع سے فرار ہوگئے۔
دوران تلاشی گاڑیوں میں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ برآمد ہونے والی منشیات میں88کلوگرام ( تقریباً 70 پیکٹ) چرس اور155کلوگرام حجم کے 123 پیکٹ افیون شامل ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 4 کروڑ 78 لاکھ 30 ہزار روپے ہے۔
موٹروے پولیس کے افسران نے بعد از قانونی کاروائی برآمد شدہ منشیات اور دونوں گاڑیاں مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیں۔