کراچی: ابراہیم حیدری میں طویل بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں کا شدید احتجاج اور دھرنا
علاقے میں کئی گھنتوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج، مظاہرین کا فوری بحالی کا مطالبہ۔
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانگی معطل ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی اور حبس کے دوران بجلی کی مسلسل بندش نے ان کا جینا محال کر دیا ہے، جبکہ متعلقہ حکام اور بجلی فراہم کرنے والی کمپنی شکایات کے باوجود کوئی مؤثر قدم اٹھانے سے گریزاں ہیں۔ عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بجلی کی فراہمی بحال کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔