2 ماہ میں امریکا کے ساتھ پاکستان کا تجارتی سرپلس 48 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

برآمدات میں 10.46 فیصد اضافہ، درآمدات 144 فیصد بڑھ گئیں، وزارت تجارت کے ذرائع

September 14, 2026 · قومی

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کا امریکا کے ساتھ مالی سال 2026-27 کے ابتدائی دو ماہ میں تجارتی سرپلس 48 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات ایک ارب 17 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ اسی دوران امریکا سے پاکستان نے 69 کروڑ ڈالر کی درآمدات کیں۔

ذرائع کے مطابق جولائی اور اگست 2026 میں پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 48 کروڑ ڈالر رہا۔ اس دوران پاکستان کی امریکا کے لیے برآمدات میں 10.46 فیصد اضافہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی اور اگست 2026 میں امریکا سے پاکستان کی درآمدات میں 144 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان کا مالی سال 2025-26 میں امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 2 ارب 59 کروڑ ڈالر تھا۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2025-26 میں پاکستان کی امریکا کے لیے برآمدات 5 ارب 91 کروڑ ڈالر تھیں، جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان نے امریکا سے 3 ارب 32 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی تھیں۔