حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم رابطہ،بانی پی ٹی آئی پر تفصیلی گفتگو

راجہ ناصر عباس کی محسن نقوی سے ملاقات، لانگ مارچ کے معاملات بھی زیرِ بحث آئے

September 19, 2026 · قومی

فائل فوٹو

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم ترین رابطہ ہوا ہے، جس کا انکشاف سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے صحافی سے گفتگو میں کیا۔

صحافی نے علامہ راجہ ناصر عباس سے سوال کیا کہ کیا اس ہفتے آپ کی محسن نقوی سے ملاقات ہوئی؟ علامہ راجہ ناصر عباس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بالکل ملاقات ہوئی ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے بتایا کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کے معاملات پر گفتگو ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں لانگ مارچ اور بانی پی ٹی آئی سے متعلق معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

علامہ راجہ ناصر عباس کے مطابق یہ ملاقات محسن نقوی کی خواہش پر ہوئی، انہوں نے کسی سے ملاقات کی درخواست نہیں کی تھی۔