سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ

شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس، زلزلہ پیما مرکز کی تصدیق۔

October 9, 2026 · اہم خبریں
زلزلے کی شدت کو ظاہر کرتی ایک نمائندہ تصویر

زلزلے کی شدت کو ظاہر کرتی ایک نمائندہ تصویر

سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 196 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔