نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں قیام اور طبی معائنہ کرائیں گے

ایئرپورٹ پر آمد کے بعد وہ فوری طور پر اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے لیے روانہ ہوگئے۔

October 10, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لندن: سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نجی ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر آمد کے بعد وہ فوری طور پر اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے لیے روانہ ہوگئے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے اس دورے کے دوران لندن میں قیام کریں گے اور اس دوران ان کا مکمل طبی معائنہ بھی کیا جائے گا۔