پاکستانی اداکارہ میرا کینیڈا بارڈر سے ڈیپورٹ، شو منسوخ

اداکارہ میرا کو نیاگرا فال کینیڈا بارڈر پر کئی گھنٹے تک روکا گیا، سفری دستاویزات اور آمد کی وجوہات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

October 10, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ میرا کو کینیڈا بارڈر پر روکے جانے کے بعد ڈیپورٹ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ امریکا سے کینیڈا میں ایک نجی شو میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کو نیاگرا فال کینیڈا بارڈر پر کئی گھنٹے تک روکا گیا، جہاں امیگریشن اور سرحدی حکام کی جانب سے ان کے سفری دستاویزات اور آمد کی وجوہات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ پوچھ گچھ کے طویل سلسلے کے بعد حکام نے ان کے خلاف باضابطہ ڈیپورٹیشن آرڈر جاری کر دیے، جس کے باعث وہ کینیڈا میں داخلے کے بغیر واپس لوٹنے پر مجبور ہو گئیں۔

اداکارہ کی جانب سے اس واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے، تاہم اس ناخوشگوار واقعے کی وجہ سے ان کا کینیڈا کا مجوزہ شو بھی منسوخ ہو گیا ہے۔