دینی مدارس سیاسی تصادم اور احتجاجی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، علماء مدارس بلوچستان
علماء مدارس کا تعلیمی و انتظامی خودمختاری پر سمجھوتے سے انکار، سابقہ معاہدوں پر عملدرآمد کا مطالبہ
دینی مدارس سیاسی تصادم اور احتجاجی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، علماء مدارس بلوچستان
کوئٹہ: علماء مدارس بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ دینی مدارس سیاسی تصادم اور احتجاجی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، مدارس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھا جائے اور ان کے پلیٹ فارم کو انتشار کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
قاری مہر اللہ جے یو آئی نظریاتی نے کہا کہ دینی مدارس کی تعلیمی، نصابی اور انتظامی خودمختاری ریڈ لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
علماء کرام نے کہا کہ دینی مدارس ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں، انہیں سیاسی تصادم سے دور رکھا جائے۔ مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈا، بلاجواز پابندیاں اور انتظامی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔
علماء مدارس نے واضح کیا کہ مدارس کے پلیٹ فارم کو جلاؤ گھیراؤ اور انتشار کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ملک میں سیاسی تصادم کے بجائے استحکام چاہتے ہیں اور دینی مدارس کا سیاسی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں۔
علماء کرام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مدارس کی پرانی رجسٹریشن کا نظام بحال کیا جائے اور اتحاد تنظیماتِ مدارس اور حکومت کے سابقہ معاہدوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔