بیوی کے مانگنے پر طلاق،خاتون بھی اپنا موقف لے کر آگئی

سابق شوہر پر سنگین الزامات، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگ میرے بھائی گھر سے نہیں نکل سکتے، ثنا

November 20, 2026 · امت خاص
بیوی کے مانگنے پر طلاق،خاتون بھی اپنا موقف لے کر آگئی

بیوی کے مانگنے پر طلاق،خاتون بھی اپنا موقف لے کر آگئی

سوشل میڈیا پر بیوی کی جانب سے طلاق کا مطالبہ کرنے اور سابق شوہر سے متعلق سامنے آنے والی ویڈیو کے بعد خاتون ثنا بھی اپنا موقف لے کر سامنے آگئی ہیں، جہاں انہوں نے سابق شوہر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں طویل عرصے تک تشدد اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

ثنا کے مطابق عادل حسین نامی شخص سے ان کا رابطہ ٹک ٹاک کے ذریعے ہوا تھا۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتی تھیں، جس کے بعد عادل نے انہیں پیغام بھیجا اور دونوں کے درمیان بات چیت شروع ہوگئی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ جب ان کے سابق شوہر کو اس رابطے کا علم ہوا تو اس نے مبینہ طور پر ان سے زبردستی ویڈیو بنوائی اور عادل کو فون کرکے مخصوص باتیں کرنے پر مجبور کیا۔ اس دوران سابق شوہر نے موبائل فون اپنے ہاتھ میں رکھا ہوا تھا اور ان کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔

یہ بھی پڑھیں:۔ ثنا بی بی کے سابق شوہر علی رضا کا بیان سامنے آگیا،طلاق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی وجہ بتا دی

ثنا نے سابق شوہر پر تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں پیتل کی تاروں اور موٹے ڈنڈے سے مارتا تھا۔ بعض اوقات انہیں زمین پر لٹا کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ یہ میری پسند کی شادی تھی، تاہم شادی کے بعد انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

خاتون نے الزام لگایا کہ سابق شوہر نے انہیں سوشل میڈیا پر بدنام کرنے کے لیے ویڈیوز اپ لوڈ کیں، جس کے باعث ان کے خاندان کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

ثنا کا کہنا ہے کہ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کے چھوٹے بھائیوں کا گھر سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔ محلے کے لوگ انہیں روک کر ان کی بہن کی ویڈیوز دکھاتے اور کہتے ہیں یہ دیکھ تیری بہن کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ان کے بھائیوں نے باہر کھیلنے جانا بھی چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قسم سے جس اذیت سے ہم گزر رہے ہیں وہ ہمیں معلوم ہے یہ سب اس نےمشہور ہونے کے لیے اورمجھے بدنام کرنے کے لیے تین شادیاں اس نے پہلے کی تھیں اور چوتھی شادی ابھی کی۔ اور چاروں شادیاں اس کی لو میرج تھیں، یہ چرس اور شراب کی سمگلنگ کرتا تھا۔ یہ پشاور والی سائیڈ پر لے کر جاتا ہوتا تھا۔ اس کی فیملی میں بھی، سب کو اس نے بتایا ہوا تھا، اور اس کی گھر والوں کا بھی پتہ ہے، ہر چیز کا ابھی کا مجھے نہیں پتا ہے، وہ مکر بھی سکتے ہیں، ظاہری سی بات ہے اس کے والد ین مکر بھی سکتے ہیں، کیونکہ یہ ان کا بیٹا ہے