پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے دھول چٹا دی

حسن نواز اور علی رضا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عمران نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

November 22, 2026 · اسپورٹس
پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے دھول چٹا دی

پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے دھول چٹا دی

پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دے دی، ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم نے 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کو 265 رنز پر آؤٹ کردیا۔
دوحہ میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 313 رنز بنائے۔ حسن نواز نے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ معاذ صداقت نے 59 اور فرحان یوسف نے 56 رنز بنائے۔ محمد عمران نے 23 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

بھارت اے کی جانب سے ہرشت رانا اور پرنس یادو نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 49.1 اوورز میں 265 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ تلک ورما نے 100 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ابھیشیک شرما 70 رنز بنا کر نمایاں رہے، تاہم دیگر بھارتی بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے حسن نواز اور علی رضا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عمران نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس طرح پاکستان شاہینز نے روایتی حریف بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کرلی۔