لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی

جہاز واپسی کے سفر کے دوران ایندھن اور دیگر ضروری سامان حاصل کرنے کے لیے بن غازی بندرگاہ پر رکا ہوا تھا، حکام

November 22, 2026 · بام دنیا
فوتو سوشل میڈیا

فوتو سوشل میڈیا

خبر ایجنسی کے مطابق لیبیا کے حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ روسی بحری جہاز پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹ کے مطابق روس اور مشرقی لیبیا کے درمیان تعاون کے معاہدے کے تحت روسی جہاز بن غازی پہنچا تھا۔ جہاز واپسی کے سفر کے دوران ایندھن اور دیگر ضروری سامان حاصل کرنے کے لیے بن غازی بندرگاہ پر رکا ہوا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق حملہ کس کی جانب سے کیا گیا اور اس کے محرکات کیا تھے، اس حوالے سے تاحال تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔