خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے اعلان کے بعد لوگ ترکی کی مثال دینا بھول جائیں گے،سہیل آفریدی
صوبائی حکومت اپنے آئینی اور قانونی مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی اور مطالبات کی منظوری تک لانگ مارچ جاری رکھا جائے گا۔
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے اعلان کے بعد لوگ ترکی کی مثال دینا بھول جائیں گے،سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے آئینی اور قانونی مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی اور مطالبات کی منظوری تک لانگ مارچ جاری رکھا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت کے پاس ان کے مطالبات تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ ان کے بقول ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ کے بغیر اس نوعیت کے اقدامات بغاوت کے مترادف ہوں گے۔
وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنا ہے تو اس کا باضابطہ اعلان کر دے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے اور لانگ مارچ قانونی دائرے میں رہتے ہوئے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ ایمرجنسی یا گورنر راج کے اعلان کے بعد لوگ ترکی کی مثال دینا بھول جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پالیسی ہی قابلِ قبول ہوگی۔