امن و امان خراب کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، گورنر کا اعلان

مزید فتنۃ الخوارج کا ساتھ نہیں دیں گے، بلکہ سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دہشت گردوں کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔

October 11, 2026 · قومی
خیبرپختونخوا کے عوام صدارتی پروکلیمیشن کا خیرمقدم کرتے ہیں،گورنر کا اہم پیغام

خیبرپختونخوا کے عوام صدارتی پروکلیمیشن کا خیرمقدم کرتے ہیں،گورنر کا اہم پیغام

گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صوبے کے عوام امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں اور صدارتی پروکلیمیشن کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

گورنر کے مطابق خیبرپختونخوا کے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ مزید فتنۃ الخوارج کا ساتھ نہیں دیں گے، بلکہ سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دہشت گردوں کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام انتشار اور بدامنی کے بجائے ایک پُرامن اور خوشحال مستقبل کے خواہاں ہیں۔ عوام دیگر صوبوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں تاکہ مشترکہ کوششوں اور تجربات سے ترقی و خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کیے جاسکیں۔

گورنر نے مزید کہا کہ عوام جمہوری اقدار کے فروغ اور ترقی کے ثمرات عام شہری تک پہنچتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کے بقول خیبرپختونخوا کے عوام امن پسند ہیں اور دہشت گردی و پُرتشدد کارروائیوں کی حمایت نہیں کرتے۔

اپنے پیغام میں گورنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قانون شکنی، اشتعال انگیزی اور ہنگامہ آرائی سے گریز کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امن و امان خراب کرنے یا قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔