معروف ٹی وی اینکر پرسن اقرار الحسن کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

رات گئے کارروائی، سادہ لباس اہلکار ساتھ لے گئے، اہل خانہ کا دعوی

October 12, 2026 · اہم خبریں
معروف ٹی وی اینکر پرسن اقرار الحسن کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

معروف ٹی وی اینکر پرسن اقرار الحسن کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 میں واقع رہائش گاہ سے معروف ٹی وی اینکر پرسن اور سیاسی شخصیت اقرار الحسن کو حراست میں لے لیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق رات تقریباً 3 بجے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کارروائی کے دوران سادہ لباس اہلکاروں کے ہمراہ خواتین اہلکار بھی موجود تھیں جن کے بیجز پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) درج تھا۔ نجی ٹی وی کے معروف اینکر پرسن وسیم بادامی نے بھی ایک ویڈیو پیغام میں اقرار الحسن کی گرفتاری سے متعلق اطلاعات ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اقرار الحسن پاکستان عوام راج تحریک کے سربراہ ہیں اور نجی ٹی وی کے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔ تاحال ان کی گرفتاری کی اصل وجوہات، کسی بھی ممکنہ مقدمے کی تفصیلات یا ان کے ٹھکانے سے متعلق متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان یا تصدیق سامنے نہیں آ سکی ہے۔