پاکستان آرمی کا تربیتی طیارہ کوئٹہ کے قریب نواکلی میں گر کر تباہ- 2 پائلٹ شہید
تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ، میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد مشاق طیارہ اڑا رہے تھے
ملزم نعمان کو عدالت میں پیشی کے بعد واپس لے جایا جا رہا ہے
پاکستان آرمی کا ایک تربیتی طیارہ کوئٹہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق 12 اکتوبر 2026 کو دوپہر کے وقت کوئٹہ کے قریب نواں کلی کے مقام پر پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک مشاق تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں طیارے پر سوار دونوں پائلٹس، انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور سٹوڈنٹ پائلٹ کیپٹن عبدالصمد جام شہادت نوش کر گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں کی طرف سے فوری کارروائی کا آغاز کر دیا گیا اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
نواکلی سے ملنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں بڑی تعداد میں لوگوں کو جائے حادثہ کے قریب دیکھا جا سکتا ہے۔ جب کہ ہیلی کاپٹر سمیت سیکورٹی فورسز ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔