خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزرا کے خلاف مقدمات درج

سرکاری گاڑیوں اور دیگر سامان کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں تاکہ سرکاری وسائل کی واپسی سے متعلق کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

October 14, 2026 · قومی
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزرا کے خلاف مقدمات درج

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزرا کے خلاف مقدمات درج

پشاور: خیبرپختونخوا میں سرکاری گاڑیاں اور دیگر سرکاری سامان واپس نہ کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزرا کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر فخر جہاں اور سابق صوبائی وزیر ریاض خان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ایک رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف بھی مقدمہ درج ہونے کی اطلاع ہے۔

حکام نے شفیع جان کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں، جبکہ سابق صوبائی وزرا کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں اور دیگر سامان کی معلومات حاصل کرنے کے لیے محکمہ انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمات بونیر اور باجوڑ میں درج کیے گئے ہیں۔ حکام کی جانب سے سرکاری گاڑیوں اور دیگر سامان کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں تاکہ سرکاری وسائل کی واپسی سے متعلق کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔