خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع
مشاورتی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی۔
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع
اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں نافذ گورنر راج اور ایمرجنسی کی آئینی توثیق کے معاملے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے الگ الگ اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں 45 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل اسپیکر اور اتحادی جماعتوں کے درمیان مشاورتی نشست ہوئی، جس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔
مشاورتی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق سے متعلق قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کر دی۔