پٹرول 3 روپے 63 پیسے فی لٹر سستا ، ڈیزل31 پیسے مہنگا

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی قیمت 390 روپے 23 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

October 15, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی قیمت 390 روپے 23 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 16 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔