عمرکوٹ : باپ نے 4 بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلا کر خود بھی پی لیا ، اسپتال منتقل
حالت تشویشناک ہونے پر پانچوں افراد کو حیدرآباد ریفر کر دیا گیا ، کھیم چند اپنی بیوی کے گھر چھوڑ جانے پر دلبرداشتہ تھا
October 16, 2026 · اہم خبریں
فائل فوٹو
عمرکوٹ: ڈھورو نارو میں والد نے 4 بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلا کر خود بھی پی کر خود کشی کی کوشش کی، زہریلا مشروب پینے سے والد اور چاروں بچیاں بے ہوش ہو گئیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرین میں 30 سالہ کھیم چند، 7 سالہ جمنا، 5 سالہ لیلی، 4 سالہ بھوپی اور 2 سالہ وجی شامل ہیں ، حالت تشویشناک ہونے پر پانچوں افراد کو حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کھیم چند اپنی بیوی کے گھر چھوڑ جانے پر دلبرداشتہ تھا، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔