مٹھی: سونار محلہ میں گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ ، 6 افراد زخمی

گیس شاپ کا ملازم گھر میں گیس سلنڈر پہنچانے کے بعد اسے چیک کر رہا تھا کہ اچانک سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا

October 16, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

مٹھی: مٹھی کے سونار محلہ میں گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گیے۔

مٹھی کے سونار محلہ میں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے دو بچوں، دو خواتین اور دو مردوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال مٹھی منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں میں مکان مالک جگدیش سونارو کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کردیا گیا، جبکہ دیگر زخمیوں پوجا،جنتا،ساحل و دیگراں کا سول اسپتال مٹھی میں علاج جاری تھا۔

گیس شاپ کا ملازم گھر میں گیس سلنڈر پہنچانے کے بعد اسے چیک کر رہا تھا کہ اچانک سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں گھر کے افراد اور سلنڈر پہنچانے والا ملازم زخمی ہوگیا۔