شدید برف باری کے باعث شاہراہ بابوسر ٹاپ چوتھے روز بھی بند، تین آئل ٹینکر پھنس گئے
پھنسے ہوئے افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے اور شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔متاثرہ ڈرائیور
شدید برف باری کے باعث شاہراہ بابوسر ٹاپ چوتھے روز بھی بند، تین آئل ٹینکر پھنس گئے
مانسہرہ میں شدید برف باری کے باعث شاہراہ بابوسر ٹاپ مسلسل چوتھے روز بھی ٹریفک کے لیے بند ہے، جس کے نتیجے میں مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سڑک کی بندش کے باعث تین آئل ٹینکر بابوسر روڈ پر پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ ان کے ڈرائیور شدید سردی میں پریشانی کا شکار ہیں۔ کئی روز سے راستہ بند ہونے کے باعث ڈرائیوروں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں بھی مشکلات پیش آنے کا خدشہ ہے۔
متاثرہ ڈرائیوروں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ پھنسے ہوئے افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے اور شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔
شاہراہ بابوسر ٹاپ بالائی علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا اہم راستہ ہے، تاہم شدید برف باری اور خراب موسمی حالات کے باعث اس کی بحالی میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ سڑک کی بندش سے متاثرہ افراد کی مشکلات میں اضافے کا خدشہ ہے۔