بلوچستان ، رخشان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 20 پولیس اہلکار اغواء

مغوی اہلکار پولیس ٹریننگ سینٹر قلات میں تربیت حاصل کر رہے تھے اور چھٹی پر اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔

October 17, 2026 · قومی
بلوچستان ، رخشان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 20 پولیس اہلکار اغواء

بلوچستان ، رخشان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 20 پولیس اہلکار اغواء

بلوچستان میں رخشان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 20 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مغوی اہلکار پولیس ٹریننگ سینٹر قلات میں تربیت حاصل کر رہے تھے اور چھٹی پر اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار ایک نجی مسافر وین میں قلات سے نوشکی کی جانب سفر کر رہے تھے۔ وہ سربند کے راستے نوشکی جا رہے تھے کہ ضلع قلات کی حدود میں انہیں اغوا کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اغوا کیے گئے اہلکاروں کو بعد ازاں ضلع مستونگ کی حدود میں لے جایا گیا، جہاں سے انہیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ تاہم تاحال اغوا کی ذمہ داری قبول کرنے، واقعے کے محرکات اور مغوی اہلکاروں کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔