کوئٹہ میں گاڑی سے 25 کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

افغانستان کے سرحدی علاقے برامچہ سے سرگرم منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بلوچستان کے راستے ملک کے دیگر حصوں تک منشیات پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا

October 17, 2026 · قومی
کوئٹہ میں گاڑی سے 25 کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

کوئٹہ میں گاڑی سے 25 کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

کوئٹہ: اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 25 کلو اعلیٰ معیار کی ہیروئن برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ اسمگلروں کی جانب سے منشیات بلوچستان کے راستے سندھ اور پنجاب منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔

اے این ایف نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کے قریب مشرقی بائی پاس سے ملحقہ علاقے میں کی۔ تلاشی کے دوران گاڑی میں انتہائی مہارت سے بنائے گئے خفیہ خانوں سے ہیروئن برآمد ہوئی۔

حکام کے مطابق افغانستان کے سرحدی علاقے برامچہ سے سرگرم منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بلوچستان کے راستے ملک کے دیگر حصوں تک منشیات پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اے این ایف نے کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔