پاکستان نے ہمیں عزت اور پہچان دی، ہم اس کے احسان مند ہیں،مریم نواز
مسلم لیگ (ن) میں بھی خواتین کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع فراہم کیے گئے، کیونکہ خواتین کی عملی شرکت کے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں۔
پاکستان نے ہمیں عزت اور پہچان دی، ہم اس کے احسان مند ہیں،مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیں عزت اور شناخت دی ہے، اس لیے ہم اس ملک کے احسان مند ہیں اور دنیا بھر میں فخر کے ساتھ خود کو پاکستانی کہہ سکتے ہیں۔
سندھ کی انتظامی سروس کے افسران سے ملاقات اور خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ انتظامی سروس کے افسران ملک کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔ ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ہر شخص اپنی ذمہ داریاں دیانت داری سے ادا کرے، جبکہ وقت کی پابندی اور نظم و ضبط کامیابی کی بنیادی شرائط ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں بہتری کے لیے بروقت فیصلے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے خواتین کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں بھی خواتین کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع فراہم کیے گئے، کیونکہ خواتین کی عملی شرکت کے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ مستحق خاندانوں کے لیے ڈیڑھ سال کے عرصے میں گھروں کی تعمیر مکمل کی گئی۔ ان کے مطابق پنجاب میں انتظامی امور کے دوران میرٹ کو ترجیح دی گئی ہے اور سفارش کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔