ریسکیو آپریشن کامیاب،ناران میں لاپتہ تین سیاح بازیاب
مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناراں کی جھیل ڈوڈی پت کی جانب ہائیکنگ کے لئے جانے والے چار سیاحوں میں ایک سیاح کی واپسی کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے
ریسکیو آپریشن کامیاب،ناران میں لاپتہ تین سیاح بازیاب
مانسہرہ(بیورورپورٹ) ناران میں ہائیکنگ کے لیے جانے والے چار سیاحوں میں سے تین سیاح چوبیس گھنٹے سے زائد لاپتہ رہنے کے بعد ریسیکیو آپریشن کے دوران بحفاظت مل گئے۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناراں کی جھیل ڈوڈی پت کی جانب ہائیکنگ کے لئے جانے والے چار سیاحوں میں ایک سیاح کی واپسی کے بعد مذکورہ ٹریک پر مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے تین سیاحوں کے راستہ بھٹک کر لاپتہ ہونے کا علم ہوا۔
جس پر ریسکیو او رپولیس ٹیموں نے تینوں گمشدہ سیاحوں کی تلاش کے لئے ریسکیوآپریشن شروع کیا۔ مگررات گئے تک تینوں سیاحوں کے متعلق کوئی علم نہ ہو سکا اور رات کی تاریکی کی وجہ سے آپریشن عارضی طو رپر ملتوی کرکے علی الصبح ان کی تلاش کے لئے دوبارہ آپریشن شروع کیا گیا
اور چند گھنٹوں کے آپریشن کے بعد مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے تینوں سیاحوں صدام شاہ، عبید سعید اور جلال کو بحفاظت ٹریک کرلیا گیا