کراچی ایئرپورٹ پر تھائی لینڈ جانے والے دو پاکستانی مسافر آف لوڈ

دونوں مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے اور وہ سیاحتی ویزوں پر بیرون ملک سفر کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

October 18, 2026 · قومی
کراچی ایئرپورٹ پر تھائی لینڈ جانے والے دو پاکستانی مسافر آف لوڈ

کراچی ایئرپورٹ پر تھائی لینڈ جانے والے دو پاکستانی مسافر آف لوڈ

کراچی: کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے تھائی لینڈ جانے والے دو پاکستانی مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے اور وہ سیاحتی ویزوں پر بیرون ملک سفر کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امیگریشن کاؤنٹر پر دونوں مسافروں سے سفر کے مقصد کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ دونوں مبینہ طور پر ہم جنس شادی کے لیے تھائی لینڈ جا رہے تھے، جس کے بعد انہیں سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔

تاحال اس معاملے پر مزید تفصیلات یا مسافروں کو آف لوڈ کرنے کی باضابطہ وجوہات کے حوالے سے کوئی اضافی معلومات سامنے نہیں آئیں۔