بلوچستان کے مسائل کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جائے، لیاقت بلوچ
عوامی مینڈیٹ کو مصنوعی طور پر تشکیل دینے کے عمل نے بلوچستان کے بحرانوں کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
بلوچستان کے مسائل کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جائے، لیاقت بلوچ
لاہور میں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے بلوچستان کے طلبہ و طالبات کے ایک وفد نے ملاقات کی، جس میں طلبہ کو درپیش تعلیمی مسائل اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کو مصنوعی طور پر تشکیل دینے کے عمل نے بلوچستان کے بحرانوں کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل سیاسی بنیادوں پر تلاش کیا جائے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے طلبہ و طالبات جماعت اسلامی کے لیے اہم ہیں اور ان کی عزت، احترام اور قدر کرنا قومی ذمہ داری ہے۔