ایم این اے خرم شہزاد کے بیٹے کی سرکاری گاڑی سے موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد زخمی

موٹر سائیکل سگنل پر کھڑی تھی کہ اسی دوران سرکاری گاڑی نے اسے ٹکر مار دی، جس سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہوئے۔پولیس

October 18, 2026 · قومی
ایم این اے خرم شہزاد کے بیٹے کی سرکاری گاڑی سے موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد زخمی

ایم این اے خرم شہزاد کے بیٹے کی سرکاری گاڑی سے موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد زخمی

 اسلام آباد میں دامن کوہ سگنل پر ایک سرکاری گاڑی کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سگنل پر کھڑی تھی کہ اسی دوران سرکاری گاڑی نے اسے ٹکر مار دی، جس سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد نواز کا بیٹا مبینہ طور پر سرکاری گاڑی چلا رہا تھا۔ خرم شہزاد نواز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین بھی ہیں۔

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور قانونی کارروائی کے بارے میں تاحال معلومات سامنے نہیں آئیں۔