تین ملکی ون ڈے سیریز: سری لنکا کا ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

وکٹ تازہ ہے اور اگر پاکستان ٹاس جیتتا تو وہ بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتا۔ کپتان شاہین آفریدی

October 18, 2026 · اسپورٹس
تین ملکی ون ڈے سیریز: سری لنکا کا ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

تین ملکی ون ڈے سیریز: سری لنکا کا ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

راولپنڈی: تین ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں، جبکہ سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم بھی شامل ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ وکٹ تازہ ہے اور اگر پاکستان ٹاس جیتتا تو وہ بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتا۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کوشش ہوگی کہ پہلے کھیلتے ہوئے 300 رنز کا ہدف حاصل کیا جائے اور حریف ٹیم کو بڑا ٹوٹل دیا جائے۔

تین ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں شریک ہیں، جہاں تینوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔