پی ٹی آئی کے ایم این اے مولانا نسیم شاہ کو گرفتار کرلیا گیا

گرفتاری کی ویڈیو سامنےآگئی،پولیس اہلکاررکن قومی اسمبلی کو پکڑ کرلے گئے،موقع پر رینجرز اہلکاربھی موجود تھے

October 19, 2026 · قومی

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ کو بنوں سے گرفتار کرلیا گیا، گرفتاری کی ویڈیو سامنے آگئی، موقع پر رینجرز اہلکار بھی موجود تھے۔ فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ کو پولیس نے بنوں سے گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا نسیم شاہ کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، جس میں پولیس اہلکار انہیں پکڑ کر لے جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرفتاری کے دوران مولانا نسیم شاہ نے ہلکی سی مزاحمت کرنے کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکاروں نے ان کے ساتھ زبردستی کی اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے وقت رینجرز اہلکار بھی موقع پر موجود تھے۔